May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
بل گیٹس کی دیوارِ چین پر پتنگ اڑاتے تصاویر وائرل

معروف امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی دیوارِ چین پر پتنگ اڑاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

بل گیٹس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیوارِ چین پر گزرے یاد گار لمحات کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اُنہیں دیوارِ چین پر انتہائی پُرجوش انداز میں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بل گیٹس نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں 1995ء میں گزرے ان خوش گوار لمحات کو یاد کر رہا ہوں جب میں نے چین کی عظیم دیوار پر پتنگ اڑائی تھی، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا تھا.یاد رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ سال چینی صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات پر کہا تھا کہ یہ ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے دوران اچھی گفتگو ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *