May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کراچی میں پارہ 39 اعشاریہ 5 ڈگری تک جا پہنچا، آئندہ 3 روز مزید گرمی پڑنے کا امکان

کراچی میں پارہ 39 اعشاریہ 5 ڈگری تک جا پہنچا، اسکول جانے والے بچوں سے لے کر تپتی دھوپ میں محنت مزدوری کرنے والوں تک سب بلبلا اُٹھے۔ 

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ تین روز تک برقرار رہے گی، کل درجہ حرات 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *