May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
شادی میں موجود شخص کو پٹاخے سر پر رکھ کر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

اکثر شادیوں یا تہواروں میں لوگ پٹاخیں پھاڑتے ہیں لیکن کچھ منچلے ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ان پٹاخوں سے کرتب دکھاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ بھارت میں ہونے والی ایک شادی کے دوران بھی ہوا جہاں ایک شخص لوگوں کی توجہ سمیٹنے کی کوشش کررہا تھا جو اسے کافی مہنگا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ شادی کی تقریب میں کچھ افراد ڈانس کررہے تھے جس میں ایک شخص نے جلتے ہوئے پٹاخوں سے بھرا ڈبہ اپنے سر پر رکھ لیا اور ڈانس کرنے لگا۔پٹاخوں کی وجہ سے آگ اس شخص کےکپڑوں پر لگ گئی جس سے وہ بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص نے اس وقت نشہ کیا ہوا تھا اور وہ نشے کی حالت میں ہی ڈانس کررہا تھا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پرصارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *