May 25, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا. سکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *