April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پیاز  اور ٹماٹر مزید سستا

پشاورمیں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامہ کے مطابق پیاز کی قیمت میں 20 روپے کمی ہوئی ،فی کلو پیاز کی قیمت 160 روپے ہو گئی.ٹماٹر کی قیمت 10 روپے فی کلو کم ہوگئی، قیمت 100 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں  برائلر مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، گوشت کی قیمت میں تین روپے کی کمی ہو گئی۔برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی سرکاری قیمت 609 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ مرغی تھوک میں 404 روپے کلو جبکہ پرچون میں 420 روپے فی کلو فروخت ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 612 روپے، زندہ مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 406 جبکہ زندہ مرغی کی پرچون قیمت 422 روپے کلو تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *