April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم تبدیل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدل گیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔اس کے علاوہ مری، پشاور ، چارسدہ ،مانسہرہ، ٹانک، ایبٹ آباد، صوابی، ڈی آئی خان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم میں خنکی سی آگئی۔ادھر بابو سرٹاپ،نانگا پربت اور بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *