April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سال 2024 کا پہلا چاند گرہن، پاکستان میں نظر نہیں آیا

کراچی: پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سال 2024ء کے پہلے چاند گرہن کا نظارہ کیا گیا۔چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے .جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا. چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا، یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے .لیکن اس کے باوجود کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے. چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین کی فضا سے گزر کر چاند پر پڑتی ہے۔ناسا کا کہنا ہے سورج کی روشنی چاند پر پڑنے کی وجہ سے گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آتا ہے جسے ’خونی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے. مکمل چاند گرہن کبھی کبھار ہی ہوتا ہے. لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *