April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، بجلی، گیس چوروں کیخلاف ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پروموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے محسن نقوی نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ، وزارت انسداد منشیات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور اور ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *