April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے: بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد قوم کے استحکام و ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور قوم ایسی گھناؤنی حرکتوں سے خوفزدہ یا مایوس ہونے سے انکار کرتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ فورسز کے جوان انتہا پسند عناصر کے خلاف نبرد آزما ہیں.جی پی اے کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مل کر تمام چیلنجوں پر قابو پالیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *