April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں، دیکھتے ہیں وفاق پنجاب کیسے حکومت چلاتے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پی کے 

پشاور (نیٹ نیوز) وزیراعلی خیبر پی کے نے کہا ہے کہ راشی افسر کے سر پہ اینٹ مار دیں اور میرا نام لیں۔ لوگو! رشوت مانگنے والے افسر کے سر پہ اینٹ مارو اور نام میرا لو، افسر یا اہلکار کسی بھی محکمے کا ہو اس کا سر پھاڑ دو، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ۔ علی امین نے کہا صوبے کے عوام کو کہتا ہوں رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں، مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے، رشوت لینے والے کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے، عوام غیرت کا مظاہر کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے  کہ مریم نواز، نواز شریف  اور آصف زرداری پر ڈی آئی خان میں ایف آئی آر درج ہیں، ہمیں دھکمیوں سے اجتناب کریں، ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی آپس میں لڑائی ہو لیکن ہم گریز کر رہے ہیں، ہم پر جعلی ایف آئی آر درج ہیں، چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، یہ آئے تو پتہ چل جائے گا کہ کس میں کتنا زور اور دم ہے۔ ہمارے صوبے کے لوگوں کو کمزور سمجھ رہے ہیں، ہمارے کلچر نہیں کہ عورت سے متعلق بات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *