April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/viscomemoryfoammattress.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آسٹریلیا میں دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اُگانے کا ریکارڈ قائم

آسٹریلیا نے دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری کو اگا کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ایک فارم نے دنیا کی سب سے بڑی بلیو بیری اگائی ہے جو جسامت میں ایک پنگ پونگ گیند جتنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بلیو بیری کو رواں سال نومبر میں فارم سے توڑا گیا تھا جس کے بعد سے بلیو بیری کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریزر میں محفوظ کیا گیا۔

 یہ بلیو بیری 4 سینٹی میٹر چوڑی اور وزن میں 20.4 گرام یعنی دس بلیو بیریز کے جتنی ہے جس نے مغربی آسٹریلیا میں اگنے والی 16.2 گرام کی پچھلی بلیو بیری کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *